جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

آرمی چیف کے مطالبے پر بولیویا کے صدر ایو مورالز صدارت سے مستعفی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بولیویا کے صدر ایو مورالز نے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے ہنگاموں کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بولیوین صدر کے مستعفی ہونے پر اپوزیشن کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دیں

تفصیلات کے مطابق 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر ایو مورالز کی جانب سے اپنی فتح کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے۔ ان فسادات میں 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ملک میں بڑے پیمانے پر پھوٹنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد بولیویا کے ملٹری چیف جنرل ولیمز نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔جنرل ولیمز کا کہنا تھا کہ داخلی صورت حال کے پیش نظر صدر سے استعفے کے مطالبے کا مقصد ملک میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

یاد رہے کہ ایو مورالز نے بولیویا کے سرکاری نشریاتی ادارے پر قوم سے خطاب کے دوران صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

صدر کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولیویا کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ تشدد سے باز رہتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کا پرامن حل تلاش کیا جان چاہیے نیز شفاف انتخابات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen − five =

Contact Us