اتوار کے روز ایک نئے ایٹمی ری ایکٹر اڈے کے لئے کنکریٹ ڈالنے کے بعد ایران میں بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کے دوسرے مرحلے پر سرکاری طور پر کام شروع ہوا۔
ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ ، علی اکبر صالحی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ”ایٹمی توانائی قابل اعتماد بجلی فراہم کرتی ہے … اور ہر پاور پلانٹ سے ہمیں 11 ملین بیرل تیل یا سالانہ 660 ملین ڈالر کی بچت ہوتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا ، “2027-2022 تک طویل مدتی ویژن میں ، جب یہ منصوبے مکمل ہوجائیں گے ، تو ہمارے پاس ایٹمی پلانٹ سے پیدا ہونے والی 3000 میگاواٹ [میگا واٹ] بجلی ہوگی۔”
نیا ری ایکٹر 2017 میں سرکاری طور پر زیر تعمیر دو میں سے ایک ری ایکٹرہے اور تہران سے تقریباً 750 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ روس کی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن روزاتوم این پی پی کے دوسرے مرحلے کے لئے دوسرے اور تیسرے بجلی کے یونٹوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ پچھلے سال ، روساتوم نے اس جگہ پر کنکریٹ ڈالنے کی تیاریوں کا آغاز کیا تھا۔
بوشہر پلانٹ مشرق وسطیٰ میں پہلا ایٹمی بجلی گھر ہے۔ تہران کا اندازہ ہے کہ ہر ایک ہزار میگاواٹ کا ری ایکٹر ایران کو سالانہ 11 ملین بیرل خام تیل کی بچت دے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی حکومت اس وقت اضافی میگا واٹ کے استعمال کے متعدد طریقوں بشمول صوبہ بوشہر میں پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کو بجلی کی فراہمی کے لیےکوشاں ہے ، ۔
