Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز بھارتی مفادات کے لئےکام کرتے ہیں۔ برسلزڈس انفارمیشن ٹاسک فورس

برسلزڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے بھارتی مفادات کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ یورپی یونین کے لیے کام کرنے والی ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے برسلز سے آن لائن رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی آؤٹ لیٹس 65 ملکوں میں کام کررہے تھے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے چلائی جا رہی ہیں۔ عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اس ویب سائٹ پر غیر متوقع طور پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے خبروں، کالمز اور بھارت سے متعلقہ امور پر مضامین بھی بڑی تعداد میں آن لائن شائع کیے جاتے ہیں

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں یورپی یونین کے ڈپلومیٹک اور فارن سروس معاملات کو دیکھنے والے ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے بتایا تھا کہ ‘ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام’ نامی ایک ویب سائٹ بڑے پیمانے پر امریکی اور روسی ویب سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں کو دوبارہ شائع کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اورمسلم مخالف پروپیگنڈا پھیلایا جاتا ہے

۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − two =

Contact Us