جرمنی میں حکام نے ایک خاتون شہری کو حراست میں لے لیا جب وہ شام سے وطن واپس آئی۔ خیال ہے کہ یہ خاتون ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش سے تعلق رکھتی ہے۔ اس خاتون کو وفاقی دفتر استغاثہ نے جمعے کی شام فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا اور ہفتے کے دن ایک ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس سلسلے میں مزید شواہد مانگ لیے ہیں اور سزا کے معاملے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔ خاتون ابھی تک زیر حراست ہے۔ اس خاتون کا نام نسیم اے بتایا گیا ہے۔سن 2014 میں یہ خاتون جرمنی سے شام گئی تھی۔ سخت مذہبی عقائد کی بنا پر اس مسلم خاتون کو رواں برس کے اوائل میں شام میں کرد سکیورٹی فورسز نے بھی گرفتار کیا تھا اور بعدازاں رہا کردیا تھا
