برطانوی شہزادے اینڈریوکو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے دوستی کی بنا پر شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے ناجائز تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی کے الزام میں سبکدوش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو کو امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی طرف سے بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ جبکہ شہزادہ اینڈریو اپنے اوپر لگنے والے ان الزامات کو رد کر چکے ہیں۔
عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو دو لاکھ انچاس ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
