اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے گیرا تنگ ہو گیا۔ان پر کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے رشوت لے کر انہیں بڑے پیمانے پر فائدے پہنچائے اورایک بڑے اخبار سے خفیہ معاہدہ کر کے اپنے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرائی جبکہ اخبار مالک کو پیشکش کی کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور پڑ جائیں۔ اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی فردجرم عائد ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں قانون ایسا کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار کے پبلشر نے بھی اپنے خلاف لگنے والے الزامات کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے
