Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری کی امریکہ میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد۔پابندیاں عائد

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندی انٹرنیٹ سنسر شپ کے باعث لگائی گئی ہے۔

ؤاضح رہے کہ ایران میں گزشتہ دنوں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے اور مختلف شہروں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ جن میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ان مظاہروں کے دوران ایرانی وزیر اطلاعات کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے تحت جواد آذری کی امریکہ میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں اور امریکیوں کو ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کی لین دین رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر اطلاعات نے مظاہروں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سنسرشپ استعمال کی۔

دوسری جانب امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا شکار میں پہلا فرد نہیں ہوں بہرحال انٹرنیٹ تک رسائی کی وکالت جاری رکھوں گا۔ 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twelve − three =

Contact Us