فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت کی سختی سے تردید کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسیٰ دودین نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوششوں میں جمود کا ذمہ دار اسرائیل ہے
موسیٰ دودین نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور غیرلچک دار رویے کے باعث قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط پر عمل درآمد کرائیں گی۔
