امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو معروف چینی لپ سِنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا ہے۔ امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان میکارتھی کو خط لکھ کر چینی لِپ سِنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حساس نوعیت کی ذاتی معلومات، آئی پی ایڈریس اور جگہ سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ چینی قوانین کے تحت مقامی کمپنیوں کو خفیہ ایجنسیز سے تعاون کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹر چک شومر نے روسی انجینئرز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن ’فیس ایپ‘ کو بھی معلومات اکٹھی کرنے کی سازش قرار دیا ہے اور اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے ریکارڈ کے مطابق ٹک ٹاک ایپیلیکیشن کے امریکہ میں 2 کروڑ 65 لاکھ فعال صارفین ہیں جن کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔
