Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

برطانوی وزیرا عظم نے کنزرویٹو پارٹی کا 12 نکاتی انتخابی منشور جاری کر دیا

برطانوی وزیرا عظم بورس جانسن نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کا 12 نکاتی انتخابی منشور جاری کردیا ہےجس میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کی تکمیل کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جبکہ لیبر پارٹی کے لیڈٖر جریمی کوربن نے اسے ارب پتیوں کا منشور قرار دے کر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 59 صفحات پر مشتمل منشور انتخابات سے 18روز قبل پیش کر دیا جس میں وزیر اعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ منشور میں اے ٹی کی شرح، انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنش کی فیس نہ بڑھانا اور چائلڈ کیئر میں توسیع دے کر اسے اضافی 250 ملین پونڈز سالانہ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
بورس جانسن نے ہسپتالوں میں پچاس ہزار نرسز کی تعیناتی کا وعدہ بھی کیا ہے جبکہ منتخب مریضوں اور ہسپتال سٹاف کےلیے پارکنگ چارجز بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے اسے ارب پتیوں کا منشور قرار دے دیا۔ لیبر پارٹی نے اسے ناامیدی کا منشور کہا ہے۔ لیبر پارٹی کے پیش کردہ منشور میں امیروں اور کاروباری طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اپوزیشن جماعت نے پنشن سے محروم 30 لاکھ سے زائد خواتین کو امداد دینے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven + one =

Contact Us