امریکی حکام نے یونیورسٹی آف میامی کے ایک ایسے پروفیسر پر وینزویلا سے 25 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو خود منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم پر ایک کتاب لکھ چکے ہیں۔استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ پروفیسر بروس بیگلے نے ایک بڑی رقم سوئٹزر لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے بینک اکاؤنٹس سے وصول کی اور اس رقم کا ڈھائی لاکھ ڈالرز کا حصہ اپنے پاس رکھا۔
واضح رہے کہ چار سال قبل پروفیسر بروس نے اپنے یک ساتھی کے ساتھ مل کر ’منشیات کی سمگلنگ، منظم جرائم اور امریکہ میں تشدد‘ کے موضوع پر ایک کتاب لکھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ’منی لانڈرنگ فروغ پا رہی ہے۔‘
دوسری جانب پروفیسر بروس بیگلے نے سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اچھا محسوس کر رہا ہوں کیونکہ میں قصور وار نہیں ہوں۔ انھوں نے سب غلط سمجھا ہے۔
