اکتوبر 2017 میں حادثاتی طور پر لانچ ساکی میں ایک ائر بیس پر فائر ہونے والے میزائل کی بنا پر ملزموں کو ایک فوجی ٹریبونل کی جانب سے ہرجانے کی سزا سنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق روسی فوجیوں کی ایک جوڑی ، جس نے حادثاتی طور پر ہینگر کے اندر ایک 100 کلو دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوا سے چلنے والا میزائل فائر کیا تھا کو تقریباً پانچ لاکھ ڈالر کا نقصان ادا کرنا پڑے گا۔
گذشتہ اتوار کو کریمیا میں ایک ٹریبونل کے ذریعہ منظور کیا گیا یہ فیصلہ روسی وزارت دفاع کے ہرجانے کےمطالبے سے کم ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ مجرم ٹھرائےجانے والے دو تکنیکی ماہرین پر بھاری مالی بوجھ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون کی سماعت کے دوران دونوں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب پایا گیا تھا۔ روزنامہ کامرسینٹ کے مطابق نیکولے زیریوف اور الیسی چابانوف کو ایک تربیتی مشق کے بعد دو میزائلوں کی حالت کی جانچ پڑتال کا کام سونپا گیا تھا
