Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو برباد کردیں گے ۔ جنرل حسین سلیمی

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلیمی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو  ریڈلائن عبور کرنے کی صورت میں برباد کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلیمی نے کہا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایرانی حدود کو عبور کیا تو ہم انہیں برباد کردیں گے۔

انھوں نے امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران میں بدامنی پھیلانے کے بھی مرتکب ہیں اور ایسے کئی عناصر کو ایرانی فورسز ہلاک بھی کرچکی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے ایران کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مخالفانہ اقدامات کے سامنے بھی صبر کا مظاہرہ کیا لیکن اب اگرامریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہماری ریڈلائن کو عبور کیا تو ہم انہیں برباد کردیں گے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ریلی میں ہزاروں افراد نے ایرانی پرچم لہراتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بعض شرکا نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seven − 6 =

Contact Us