Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 ہزار سے زائد خواتین شہید اور 11 ہزار بے آبرو

 کشمیر میڈیا سروس نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے شہید ہونے والی خواتین کے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تنازع کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس میں ہزاروں خواتین کی عصمت دری اور نظر بندی کی گئی جب کہ ہزاروں خواتین کو شہید بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 30 سال میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں ، 11 ہزار175 خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 22 ہزار 910 خواتین بیوہ ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین رہنما اس وقت بھی بھارتی جیلوں میں ظلم کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × 3 =

Contact Us