Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

دیکھو جو تم نے اس سے پہلے دنیا میں کہیں نہیں دیکھا

عالمی معیشت میں بہتر پوزیشن کے حصول کے لیے سعودی عرب سیاحت کو پیٹرول کا نعم البدل بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک طرف آثار قدیمہ کا احیا کیا جارہا ہے تو دوسری جانب تاریخی مقامات تک آنے جانے اور وہاں رہنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیاحت کے فروغ کے لیے ترغیبات بھی پیش کی جارہی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ایک تعارفی سیاحتی فلم ریلیز کی گئی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی مقامات دنیا سے کیوں مختلف اور اہم ہیں اور انھیں دیکھنے کے لیے لوگوں کو سعودی عرب کی سیر و سیاحت کا پروگرام بنانا چاہیے۔
فلم کے ہدایت کار ایحاب الشرنوبی کا تعلق مصر سے ہے جو اپنی اس اچھوتی اور منفرد کوشش پربے حد خوش ہیں۔
تیس سیکنڈز دورانیے کی اس فلم میں سمندر، پہاڑوں اور ان کے غاروں، ریگستان، برفباری، وادیوں اور میدانی علاقوں کے دلکش مناظر پیش کیے گئے ہیں۔ یہ فلم جاپان سے لے کر چین اور روس تک اور پھر امریکہ و یورپ تک دنیا کے پندرہ ممالک میں دکھائی جا رہی ہے ۔ یہ فلم 17 تصاویر اور مناظر پر مشتمل ہے۔
فلم کےہدایت کار نے کہا ہے کہ یہ فلم پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔ یہ سیاحوں اور سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کو ایک دوسرے سے فطری شکل میں جوڑتے ہوئے بتا رہی ہے کہ سعودی عرب رنگا رنگ مناظر سے آراستہ ملک ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 × one =

Contact Us