Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

چین کو قدرتی گیس فراہم کر کے روس مشرق کا معاشی محور بن گیا

ایشیاء میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ توانائی کے حصول کے سلسلے میں ، روس نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے ۔ پیر کو پاور آف سائبیریا پائپ لائن کے توسط سے ، چین کو باضابطہ طور پر قدرتی گیس کی سپلائی شروع کر دی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے ژی جن پنگ نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ایک سرکاری تقریب میں گرین سگنل دیا۔ روس ، جو دنیا کا سب سے بڑا گیس برآمد کنندہ ہے ، دنیا کے ایک اعلیٰ صارف چین کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ مغرب کے ساتھ ماسکو کے تعلقات خراب ہیں کیونکہ مغرب نے 2014 سے یوکرین کے تنازعہ پر ماسکو کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے لہٰذا اس اقدام سے روس کو یورپ سے باہر ایک بہت بڑی نئی مارکیٹ مل گئی ہے ۔

میگا پائپ لائن ریکارڈ وقت میں بنائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر 20 دسمبر کو لانچ کا خیال تھا لیکن شیڈول سے قبل تعمیر مکمل ہوگئی۔ 3،000 کلومیٹر طویل (1864 میل) پائپ لائن روس کے مشرقی علاقوں میں گیس کے بڑے ذخائر سے چینی سرحد تک گیس بھیجے گی۔ اس کے بعد مشرقی سمندری حدود تک گیس کی فراہمی کے لئے چین کے اپنے نیٹ ورک کے ساتھ رابطہ قائم ہو گا اور قوم کی وسیع و عریض اور بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

گیزپروم کے چیف ایگزیکٹو الیکسی ملر نے صدر پوتن کو چینی سرحد کے قریب کمپریشن اسٹیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ چین میں گیس کی ترسیل کے نظام کو گیس کی فراہمی شروع کی جارہی ہے ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

six + two =

Contact Us