Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی ۔ حزب اللہ نواز لبنانی علی کورانی کو 40 برس کی قید

نیویارک میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے منگل کے روز لبنانی نژاد امریکی شہری علی کورانی کو 40 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر رواں سال مئی میں یہ فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ وہ حزب اللہ کے مفاد کے لیے امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تیاری میں ملوث ہے۔

مین ہٹن میں فیڈرل اٹارنی جیفرے بیرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ لبنان میں پیدا ہونے والا علی کورانی 2003 میں امریکہ پہنچا تھا اور 2009 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کی جہاں حزب اللہ کی ذیلی تنظیم الجہاد الاسلامی نے علی کورانی کو بھرتی کر کے تربیت دی اور پھرنیویارک میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اورعمل درآمد کے لیے بھیج دیا۔

جیفرے نے مزید بتایا کہ کئی برس تک نیویارک شہر کے انفرا اسٹرکچر اور اہم عمارتوں اور تنصیبات کی نگرانی کے بعد اب کورانی مذکورہ تنظیم کا اول نمبر کا ایجنٹ بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں آٹھ روز تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے بعد 35 سالہ کورانی کو آٹھ الزامات کے تحت قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ ان الزامات میں جرم کے ارتکاب کے واسطے ہتھیار قبضے میں رکھنے کے مقصد کے لیے سازش بھی شامل ہے۔ اس الزام کی سزا عمر قید ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

15 + 9 =

Contact Us