Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

نیٹو نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا . وزیر دفاع ہولوسی اکار

ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی اکار نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کونیٹو اتحاد کی جانب سے انتشار کا ذمہ دارقرار دینے سے انکار کے بعد ، نیٹو پر الزام لگایا کہ وہ خود ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی بجائےملک چھوڑ رہا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل ، ترک حکومت نے تجویز پیش کی تھی کہ جب تک نیٹواتحاد کرد وائی پی جی ملیشیا کو دہشت گرد گروہ نامزد نہیں کرے گا وہ بالٹک ریاستوں کے لئے دفاعی منصوبے پر پابندی لگائے گی ۔

یاد رہے کہ انقرہ کئی دہائیوں سے وائی پی جی کے ساتھ تنازعہ میں مبتلا ہے اور اس نے ستمبر میں شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بالآخر بالٹک منصوبے کی حمایت کی ، لیکن ساتھ ہی نیٹو پر زور دیا کہ وہ “دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کو تنہا نہ چھوڑے۔” تاہم ، اتحاد نے ، اردگان کے ساتھ وائی پی جی معاملے کو حل نہیں کیا۔

جمعہ کے روز ترکی کے ٹی وی چینل این ٹی وی کی اطلاع کے مطابق ، اکار نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئے تھے ۔ جمعہ کے روز ، وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے کی اشاعت اس وقت تک روک دے گی جب تک کہ اس منصوبے میں کرد میشیا کے لیے دہشت گردی کا لیبل شامل نہیں ہوتا ۔

اکار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کردوں سے اختلاف کے باوجود انقرہ اور اتحاد کے مغربی ممبروں کے مابین تعلقات ابھی بھی خوشگوار ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روزکہا کہ، “کچھ حلقوں کے لئے یہ اقدام غیر معمولی ہے کہ ہم نیٹو کی طرف سے نظرانداز کیے جانے کے باوجود اپنی قومی سلامتی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × 3 =

Contact Us