آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں۔ 59 سالہ روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا گیا توانہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنےکو کہا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔
