Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے ۔ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف سے اپنے اوول آفس میں ملاقات کے ختتام پرجاری کردہ ایک بیان میں ماسکو کو متنبہ کیا کہ 2020 کےآئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔ اوراس طرح کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نےکہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بند کمرہ اجلاس میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کسی معاملے پربات چیت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ لاوروف کا انکار وائٹ ہاؤس کے اعلان کے فورا بعد سامنے آیا۔ جب کہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا۔

منگل کے روزامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اپنے روسی ہم منصب ، سرگی لاوروف کو 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کسی مداخلت کرنے سے خبردار کیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 − one =

Contact Us