امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم وقت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے ۔ امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے ۔ بلیسٹک میزائل کیلیفورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
