امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رابرٹ بلئیر کو یہ عہدہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی میں حصہ نہ لینے پر انعام کے طور پر ملا ہے ۔
دراصل امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی بلیئر سے صدر ٹرمپ کے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر جرح کرنا چاہتی تھی۔ جبکہ رابرٹ بلیئر نے مواخذے کی اس کارروائی کو نظر انداز کر دیا تھا اور اس پر کسی قسم کی رائے نہیں دی تھی ۔ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ بلیئر کو ٹرمپ نے یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سونپی ہے جب واشنگٹن چینی کمپنی ہواوے کے بڑھتے کاروباری اثر و رسوخ کو محدود کرنا چاہتا ہے۔
