Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس اور ترکی سے نمٹنے کے لیے امریکہ نیا بلاک بنانے کے لیے کوشاں

امریکہ اس وقت ترکی اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیرہ روم کے علاقے میں نیا بلاک بنانے کی تگ و دو میں ہے تا کہ اسرائیل ، یونان اور قبرص جیسے امریکہ کے حلیف ممالک کو سپورٹ کیا جا سکے۔

گذشتہ ہفتے کانگرس نے قانون سازی کی منظوری دی جو 14 کھرب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے پیکج کا حصہ ہے۔ یہ پیکج امریکہ کو مذکورہ علاقے میں قدرتی گیس کی منڈی میں مرکزی کردار دے گا۔ اس سلسلے میں بحیرہ روم کے مشرق میں واقع ممالک کے ساتھ سیکورٹی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کے واسطے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔

امریکی اخباردی ہل کے مطابق یہ اقدامات یونان کے ساتھ عسکری تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور قبرص پر کئی دہائیوں سےعائد ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کر دیں گے ۔ ایک بار پھر سے امریکہ کی اپنے حلیفوں کے لیے سپورٹ کو یقینی بنائیں گے اور ان حلیفوں کے ذریعے امریکہ ترکی کی علاقائی خواہشات پر کنٹرول رکھ سکے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سال 2020 کے لیے امریکی دفاعی بجٹ کے قانون کی منظوری دی گئی تھی جس میں قبرص پر عائد ہتھیاروں کی پابندی کا اٹھایا جانا بھی شامل ہے۔ اس امر نے انقرہ کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کی ویب سائٹ نے سینیٹر مارکو روبیو کے حوالے سے بتایا کہ قبرص پر امریکی ہتھیاروں سے متعلق عائد پابندی اٹھائے جانے اور یونان کے لیے مطلوب غیر ملکی عسکری امداد پیش کیے جانے سے یہ قانون سازی علاقے کے مرکزی شراکت داروں کے استحکام کے واسطے ایک جامع قربت کو جنم دے گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 + 17 =

Contact Us