بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے شہری حقوق ختم کرنے کے لیے پہلے تو متنازع قانون بنایا اوراب مسلمانوں پرتشدد کی انتہا کر دی ہے۔ مختلف شہروں کے مسلم علاقوں میں بھارتی پولیس درندگی کرتے ہوئے گھروں میں گھس جاتی ہے، بچوں اور خواتین پر تشدد کرتی، املاک کو نقصان پہنچاتی اورمسلمانوں کی گاڑیاں توڑ دیتی ہے۔
گذشتہ روز بھی بھارت کی شمالی ریاستوں میں پولیس نے مسلم علاقوں پر داھاوا بول دیا، گلی محلوں میں بھارتی پولیس نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی پولیس گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، اعلیٰ پولیس اہلکار خواتین کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔ شہر کانپور میں پولیس کی فائرنگ سے مسلم نوجوان شہید ہو گئے ۔ انتظامیہ نے مسلم علاقوں میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔
