Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ہیرے ، جواہرات ،زیورات؟؟؟ آخرچور کیا کیا لے گئے؟

جرمنی کے ڈریسڈن عجائب گھر میں ہونے والی چوری کو تاریخ میں نوادرات کی ’سب سے بڑی چوری‘ کہا جا رہا ہے کیوںکہ اس میں چور متوقع طور پرایک ارب یورو تک کے قدیم زیورات چرا لے گئے۔

پولیس نے عجائب گھر کی عمارت کو فوری طور پرسیل کر دیا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا کچھ چوری ہوا ہے۔ ترجمان مارکولاسکے نے کہا کہ ’ہم نے کسی چور کو شناخت نہیں کیا اور نہ ہی اب تک کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘

جرمن اخبار بلڈ کے مطابق چوروں نے پیر کی صبح ڈریسڈن گرین والٹ عجائب گھر کی بجلی کاٹ دی۔ اخبار نے کسی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر کہا ہے کہ چور کھڑکی کے راستے عجائب گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔چوری شدہ نوادرات کی مالیت 50 کروڑ یورو (42 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ) سے زیادہ متوقع ہے اور اگر ایسا ہے تو تاریخ میں یہ نوادرات کی سب سے بڑی چوری ہوگی۔

جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ چوروں نے زیادہ تر زیورات، ہیرے اور جواہرات چوری کیے جبکہ گلدانوں اور پینٹینگز جیسی اشیا جوں کی توں چھوڑ دیں۔

مشتبہ افراد کار میں سوار ہو کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تاہم سی سی ٹی وی کیمرے نے ان کی ریکارڈنگ کر لی ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ten + 6 =

Contact Us