Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیل پر حملہ کرنے والے پر جوابی حملے کی گونج دور تک سنائی دے گی: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔دارالحکومت تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے اور جنرل سلیمانی کے خلاف امریکی کارروائی پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے باہر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ،عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندیس دیگر 9 رفقاء سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ ایران کے جنوبی صوبہ کرمان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل ابو حمزہ نے کہا تھا کہ ’خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے‘۔

ایران کی دھمکیوں کے جواب میں اسرائیل نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔  نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا، اُس پر جوابی حملے کی گونج دور تک سنائی دے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں میں کسی بھی جانی نقصان کی تردید کی ہےاور ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی اور ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 − 1 =

Contact Us