Friday, August 14
Shadow

داعش دوبارہ مضبوط ہو سکتی ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا انتباہ

اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’ دولت اسلامیہ‘ یا داعش اس وقت خود کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ شدت پسند گروہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے یہ بات پیرس، برسلز اور اسٹراسبرگ میں اسی ہفتے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت سے قبل فرانس ٹوئنٹی فور نامی نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں آج پیر کے روز کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تشویش کی بات یہ ہے کہ داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ اردن کے بادشاہ کے مطابق اس امکان کے تدارک کے لیے جنوب مشرقی شام کے علاوہ مغربی عراق میں بھی عسکریت پسندوں کی ممکنہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ البغدادی کی ہلاکت کے بعد داعش از سرنو خود کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply