Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران، امریکہ کشیدگی نہ ہوتی تو جہاز کے متاثرین آج زندہ ہوتے۔جسٹن ٹروڈو

 اگر امریکا ایران کشیدگی نہ ہوتی تو حادثے کا شکار ہونے والے 176 افراد آج زندہ ہوتے اور آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران میں تباہ ہونے والے یوکرینی طیارے سے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تہران سے پرواز کرنے والے یوکرینی طیارے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 57 کینیڈین شہری سمیت 176 افراد ہلاک ہوئے۔

اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرانے کے معاملے میں کافی محتاط رہےاور نپے تلے انداز میں بات کرتے رہے۔البتہ انہوں نے کہا کہ کچھ کینیڈین سمیت بڑے کارپوریٹ لیڈر ان اموات میں ٹرمپ کو الزام دیتے ہیں، میں اس بارے میں ٹرمپ کو بھی بتاچکا تھا۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال نہ ہوتی تو آج حادثے کا شکار ہونے والے تمام کینیڈین شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ  جنگ اور تنازع کے نتیجے میں خمیازہ ہمیشہ معصوموں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس گہرے دکھ اور  نقصان کے حوالے سے بات کی ہے اور  واضح جواب مانگا ہے کہ آخر یہ کیسے ہوا اور ہم ایسا کیا کررہے ہیں کہ  اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − two =

Contact Us