امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دستخط شدہ آرٹیکل سینیٹ کو بھجوا دیئے گئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آرٹیکلز پر دستخط کر کے سینیٹ بھجوا دیئے ہیں جس میں دونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو الزامات کی منظوری دی ہے۔ جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔
سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی 21 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے مواخذے کی صدارت کرنے والےامریکی چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بیکار اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے کچھ نہیں حاصل ہوگا اور ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں ان کے حق میں ثبوت پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا سارا معاملہ دو ہفتوں میں نمٹ جائے گا،
