Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

میانمار روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکے .عالمی عدالت انصاف

اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو حکم دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکے۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ میانمار اپنے اختیار کے اندر روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف افریقی ملک گیمبیا نے درخواست دی تھی۔

یہ درخواست 1948 کے جینوسائیڈ کنونشن کے تحت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے میانمار میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کا نہ صرف قتل عام کیا گیا تھا بلکہ خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، زندہ انسانوں کے اعضا کاٹنے سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں، بعض مقامات پر سرکاری فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے گھر جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ اس صورتحال کے سبب لاکھوں مسلمان اپنی جانیں بچانے کے لئے بنگلہ دیش اور دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے اور مسلمانوں کو شدید جانی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − nine =

Contact Us