Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کروز شِپ ’ڈائمنڈ پرنسز‘ کے مزید 39 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جاپان کے ساحل سے کچھ دور لنگر انداز پرتعیش بحری جہاز ’ڈائمنڈ پرنسز‘ میں مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح جہاز میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک قرنطینہ افسرسمیت 175 تک پہنچ گئی ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان میں سے 4 افراد کی حالت بہت نازک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق جن 39 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 10 جاپانی شہری شامل ہیں جبکہ دیگر افراد کا تعلق امریکہ اور چین سمیت 11 ممالک سے ہے۔

ذرائع کے مطابق جس افسر میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ جہاز میں موجود متاثرہ افراد کی صحت کا خیال رکھ رہا تھا وہ دوران فیس ماسک اور دستانے تو پہنتا تھا مگر اس سے بچاؤ کے کپڑے نہیں پہنے تھے۔

واضح رہے کہ اس بحری جہاز میں سوار ایک شخص ہانگ کانگ میں اتر گیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد 3 فروری کو ڈائمنڈ پرنسز کو یوکوہاما کے قریب ہی روک لیا گیا جسے 19 فروری تک یہیں رکھا جائے گا۔بحری جہاز میں موجود لوگوں کی تعداد 3700 ہے، جس میں 1 ہزار 100 کے قریب جہاز کا عملہ اور 2 ہزار 670 مسافر شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کا نام تبدیل کرتے ہوئے کووِڈ 19 رکھ دیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight − one =

Contact Us