Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

شمالی کوریا کی اسلحے میں برتری کی کوششوں میں تیزی

  برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے دو میزائل تجربے کیے ہیں جو رواں سال کے پہلے تجربے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ شمالی کوریا نے دونوں میزائل جاپانی سمندر کی طرف فائر کیے۔شمالی کوریا کی جانب سے آخری میزائل تجربہ گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا جس کے بعد یہ تجربے سال 2020 کے پہلے میزائل تجربے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے ہیں جب امریکہ اور جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشترکہ فوجیں مشقیں منسوخ کردی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ رکنے کے بعد وہ ایٹمی اور لانگ رینج میزائل تجربوں کی معطلی ختم کررہے ہیں۔کم جونگ نے عالمی برداری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا مستقبل قریب میں نئے اسٹریٹیجک ہتھیار دیکھے گی۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کرنے پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے ہیں۔

واضح رہےکہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی پروگرام پر ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ 2018 میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد کم جونگ اور ٹرمپ 2019 میں ویتنام میں بھی ملے تاہم بغیر کسی معاہدے کے بات چیت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nine − one =

Contact Us