فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی۔ دی ہیگ میں قائم جرائم کی عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کو اختیار ہے وہ یکم مئی 2003 سے افغانستان میں امریکی فورسز سمیت دیگر فورسز اور افغان حکومت کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے ظلم و بربریت کی تحقیقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات سے ایسے شواہد ملے ہیں جو افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔عدالت کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان ایک ممبر کی حیثیت سے جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
