لندن سٹی کارپوریشن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو جمہوریت کے لیے جدوجہدپر دیا گیا اعزازفریڈم آف لندن تین سال بعد واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر آنگ سان سوچی کو سٹی آف لندن کارپوریشن کمیٹی نے تاریخی اعزازسے محروم کردیا۔روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی رہنماکی ساکھ کو ایک اور دھچکا لگ گیا،
لندن سٹی کارپوریشن کے منتخب نمائندگان نے ووٹنگ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میانمارکی نوبیل انعام یافتہ سیاستدان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہیں لہذاوہ “فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں ہیں۔
آٹھ سوسال پرانا یہ اعزاز جمہوریت کے لیے جدوجہد پر آنگ سان سوچی کو دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے”فریڈم آف لندن”ایوارڈ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل، افریقی رہنما نیلسن منڈیلا اور مشہورزمانہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو بھی مل چکا ہے۔۔
