Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے : سینیٹر برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایران میں کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔

برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے جانے کی ضرورت پر زور تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سائنس و میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ادویات اور میڈیکل آلات کی فروخت کے سلسلے میں واشنگٹن کی مشکل ترین شرائط کے باعث ایران کے لئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 + five =

Contact Us