Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں

اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے ایک ساتھی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔نیتن یاہو کا منگل کو کرونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ ہو گا۔اس سے پہلے ان کا 15 مارچ کو ٹیسٹ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق بنیامین نیتن یاہو طبّی مشورے کے بعد اب بیشتر اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کررہے ہیں ۔ آج وہ حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں ملک کے بعض حصوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیل کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان سے میل ملاپ رکھنے والوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کا کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے میل ملاپ ہوتا ہے تو پھر وہ خود کو چودہ روز کے لیے تنہائی میں رکھے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کرونا وائرس سے متاثرہ معاون گذشتہ ہفتے پارلیمان کے اجلاس میں شریک ہوا تھا۔اس میں وزیراعظم کے علاوہ حزبِ اختلاف کے ارکان بھی شریک تھے۔

اسرائیل نے سوموار تک کرونا وائرس کے 4347 کیسوں اور 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اس کی وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات اور متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 + 8 =

Contact Us