جمعرات, اکتوبر 29 Live
Shadow

موجودہ صورت حال میں ایران اوردیگر ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں غیر انسانی ہیں : روس

روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا۔روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ دیمیتری مدودیف نے روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ دیمیتری میدودیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی پابندیاں غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی ممالک پر دباو ڈالنے کے لئے پابندیوں کے ہتھکنڈے سے استفادہ کیا اور یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے ساتھ ہی ایران پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کیں۔ٹرمپ کی اس قسم کی پابندیوں پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا اور ساتھ ہی طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں، حتی امریکی ذرائع ابلاغ نے اس قسم کی پابندیوں کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

1 Comment

تبصرہ کریں