Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی صدارتی انتخابات پر دنیا کی نظر:جو بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے

واشنگتن :امریکی صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے امیدواروں میں دوڑ جاری ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ جوبائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اوراس دوڑ میں ٹرمپ پیچھے رہ گئے۔اطلاعات کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ٹرمپ کی نسبت جوبائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا واضح رہے امریکی انتخابات میں اس ریاست کی بہت اہمیت ہے۔

ریاست پنسلوانیا، سیاسی لحاظ سے امریکہ کی سب سے اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر ڈیموکریٹک یا ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کو کبھی مسلسل کامیابی حاصل نہیں ہوتی بلکہ ایک بار ڈیموکریٹک امیدوار جیتتا ہے تو دوسری بار ری پبلکن امیدوار فتح حاصل کرتا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ہل کی رپورٹ کے مطابق ہارپر سروے اسٹیشن نے جمعے کے روز شائع ہونے والے اپنے سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے انچاس فیصد ممکنہ رائے دہندگان نے کہا کہ وہ یقینی یا ممکنہ طور پر بائیڈن کو ووٹ ديں گے جبکہ تینتالیس فیصد نے ٹرمپ کو پسند کیا ہے ۔اس سروے کے نتائج میں کہا گيا ہے کہ ریاست کے آٹھ فیصد رائے دہندگان نے ابھی اپنا آخری فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سروے کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ تین نومبر کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریاست پنسلوانیا کا اہم کردار ہوگا۔ پنسلوانیا، مشی گن اور ویسکنسین ان ریاستوں میں سے ہیں جن میں 2016 ءکے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو فتح کا مکمل یقین تھا لیکن وہاں ٹرمپ کو فتح حاصل ہوئي تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × four =

Contact Us