Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان: عمران خان حکومت کورونا سے تحفظ کیلئے خطے کی نسبت کم خرچ کر رہی، عوامی آگاہی پہ انحصار

عمران خان کی حکومت کی نظر میں عوامی جان کی کیا اہمیت ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پول کھول دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت پر کورونا کے اثرات پر مبنی ایک جامع تحقیقی دستاویز جاری کیا ہے جس سے عمران خان کی حکومت کی ترجیحات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں دیگر معاشی تفصیلات کے ساتھ انکشاف کیا گیا ہے کہ شعبہ صحت میں حکومتی اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں۔

یعنی عمران خان کی حکومت افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کی نسبت عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کم خرچ کر رہی ہے۔ جس سے حکومتی نظروں میں عوامی جان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے حکومتی ترجیحات کے پیش نظر عوام کو ہی نصیحت کردی ہے کہ ایسے میں عوامی آگاہی اور حکومت کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے، تاکہ جانوں کا ضیاں کم سے کم ہو۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 − 5 =

Contact Us