Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کورونا

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان  ڈاکٹر لی مینگ ین

چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان ڈاکٹر لی مینگ ین

COVID-19, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, طب, عالمی, کورونا
چینی حکومت کو کوروناوائرس کے حوالے سے پہلے ہی معلومات تھیں مگر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ چین نے اس کے حوالے سے معلومات بھی دنیا سے چھپائیں۔ اس بات کا دعویٰ ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے شعبہ وائرولوجی کی سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے لی مینگ ین نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عالمی وبا سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی درست اور بر وقت قدم نہیں اٹھایا۔ یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل کر ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر کا عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس، جو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک لیبارٹری کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں، کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب چینی حکومت نے کور...
بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

China, news, Urdu, رہن سہن, طب, کورونا, مضر صحت
چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک بتائی جاتی ہے چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اندرونی علاقے منگولیا کے بیانور شہر کے ایک رہائشی میں بوبونک طاعون کا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ انتہائی مہلک ہے۔ بوبونک طاعون کی بیماری ، جو بیکڑیا، پسو کے کاٹنے یا متاثرہ جانورں سے پھیلتی ہے اس “بلیک ڈیتھ” نامی طاعون کے سبب ایک صدی قبل 50 ملین کے لگ بھک افراد دنیا بھر میں اموات کا شکار ہوگئے تھے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیانور شہر کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میونسپل حکام کو مریض سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مقامی حکام نے طاعون سے بچاو کے لیے شہر بھر میں تیسرے درجے کی وارننگ جاری کردی ہے، جوکہ چار درجے کے نظام میں دوسرے کم ترین درجے کی وارننگ ہے۔بوبونک طاعون کی بیماری، جو طاعون کی تین شکلوں میں سے ایک ہے، انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہ...
نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: جدید تحقیقی مطالعہ

coronavirus, COVID-19 pandemic, news, Urdu, کورونا
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس اس اصل وائرس سے تین سےچھ گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے ۔ سائنسی جریدے 'سَیل‘میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی متغیر شکل جو اس وقت دنیا کے لاتعداد انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، اس انفیکشن  سے کہیں زیادہ شدید اور مہلک ہے، جس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا۔ متعدی بیماریوں کے امریکی ماہر ایتھونی فاؤچی نے امریکہ کی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا، ''اس تحقیق سے واضح ہوا کہ ایک ایسی میوٹیشن یا تغیر شدہ سیل پایا جاتا ہے جو وائرس کو بہتر انداز میں اپنے جیسی خصوصیات کے حامل خلیے کے عمل کو دہرانے میں مدد دیتا ہے اور غالباً اس میں وائرل ہونے کی کہیں زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر فاؤچی اگرچہ اس تحقیق کا حصہ نہیں ہیں تاہم وہ خود امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مسلسل خب...
امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

COVID-19, EU, news, United States of America, Urdu, اردو نیوز, امریکہ, تارکین وطن, کورونا, یورپی یونین، سیاحتی پابندی
یورپی یونین نے امریکہ میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تاہم اس پابندی کے اطلاق کے حتمی فیصلے کا امکان یکم جولائی تک متوقع ہے۔ یورپی حکام کے مطابق امریکا کورونا وبا پر قابو پانے سے تا حال قاصر ہے جسکی وجہ سے امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ پابندی صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ روس اور برازیل کے سیاحوں پر بھی عائد کی جاۓ گی۔ یہ بات دلچسپی سے خارج نہیں کہ مارچ میں یورپ کو کرونا وبا کے باعث امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے اسی قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یورپ خود وبا کا مرکز تھا۔ اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔ اس وقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ دنیا کے وبا سے متاثرہ ممالک میں سرِ فہرست ہے۔ جبکہ محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ23 ہزار سے زائد امری...
ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں:نینسی پلوسی

coronavirus, COVID-19 testing, Donald Trump, news, Trump, Urdu, امریکہ, کورونا
نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کرونا کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی ٹرمپ کی یہ حرکت ان کی اخلاقی پستی کا پتہ دیتی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی خبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدارت کے لئے ٹرمپ کو نااہل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی عق...
بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

بھارت میں مسلمان کی لاش کی بے حرمتی: کچڑے کی گاڑی میں ڈال کرلے جایا گیا

India, news, Urdu, بھارت, کورونا, نسلی تعصب, ہندتوا
بھارت میں مسلم کشی اور بغض کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ اتر پردیش میں کورونا کے شبہ پر مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔ https://twitter.com/alok_pandey/status/1271018371413274625 بیس سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں لیکن مداخلت نہیں کرتے اور کچڑے کی وین محمد انور کی لاش کو لے کر چلے جاتی ہے۔ ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا، کئی گھنٹوں تک لاش یونہی پڑی رہی، جس پر کچھ راہگیروں نے ایمبولینس کو بلایا پر اس نے کورونا کے ڈر سے لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔ اب تک محمد انورکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جو بظاہر دل کے دورے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، تاہم اس...
کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے پر آرمینیا کے سپہ سالار معطل

کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے پر آرمینیا کے سپہ سالار معطل

news, Urdu, کورونا
آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے سپہ سالار، سربراہ محکمہ پولیس اور سربراہ محکمہ قومی سلامتی کو معطل کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سپہ سالار آرٹیک ڈیوٹیان، سربراہ محکمہ پولیس آرمن سارگ سیئن اور سربراہ محکمہ قومی سلامتی ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نیکول پشی نیان نے اپنے بیان میں سپہ سالار کی معطلی کی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم معطلی کے بعد ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کی اہم اور ذمہ دار شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی۔ قبل ازیں آمینیا کے ایک آن لائن اخبار میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس می...
کورونا صرف بیمار افراد سے پھیلتا ہے: عالمی ادارہ صحت کی اہم وضاحت

کورونا صرف بیمار افراد سے پھیلتا ہے: عالمی ادارہ صحت کی اہم وضاحت

WHO, کورونا
بالآخر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اہم وضاحت کر دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے غیر مصدقہ خبریں گردش میں تھیں کہ کورونا وائرس ایسے افراد سے بھی پھیل سکتا جن میں بظاہر اس کی علامات نہ ہوں، پر وہ وائرس سے شکار ہو چکے ہوں۔ ایسی خبروں کی وجہ سے لوگ صحت مند افراد سے بھی خوف میں مبتلا تھے، تاہم اب عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تردید کردی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ اس حوالے سے کئی سوالات سامنے آرہے تھے جن پر ہم نے دنیا بھر سے جمع شدہ اعداد و شمار کا موازنہ کیا تو بات صاف ظاہر ہوگئی ہے کہ بغیر علامات کے مریضوں کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ مرض علامت ظاہر ہونے والے مریضوں کے چھینکنے، کھانسنے یا ان کی قربت سے دوسروں میں پھیلتا ہے۔ https://twitter.com/WHO/status/1270013794366812160?s=20 ...

Contact Us