Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ترکی کے تعاون سے پاکستان میں جدید بحری جہازوں کی تیاری شروع

پاکستان میں ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے جدید چھوٹے بحری جنگی جہازوں ’میلجم کلاس کارویٹس‘ کی تیاری کا سنگ بنیاد کراچی بحریہ میں رکھ دیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘کی رپورٹ کے مطابق تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس ای ڈبلیو) میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیوی اور ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی اے ایس ایف اے ٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں کے ایس ای ڈبلیو کے منیجنگ ڈائریکٹ ڈائریکٹر ریئر ایڈمر اطہر سلیم مہمان خصوصی تھے۔

منصوبے کا آغاز جولائی 2018 میں پاک بحریہ نے اے ایس ایف اے ٹی کے ساتھ معاہدے کے ساتھ کیا تھا۔ جس کے تحت پاکستان 4 میلجم کلاس چھوٹے بحری جہاز حاصل کرے گا۔ معاہدے کے تحت 2 جہاز ترکی میں جبکہ 2 پاکستان میں تیار ہوں گے۔ مذکورہ معاہدے کی رو سے ’ملیجم کلاس کارویٹس‘ کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان کو دی جائے گی۔

ملیجم بحری جہاز 99 میڑ طویل اور 29 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملیجم آبدوز کے ریڈار سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ طیارہ شکن اور دیگر جدید ہتھیاروں سے بھیی لیس ہے، جس سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے بحر ہند میں امن، استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

Embedded video

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر شپ بلڈنگ کموڈور محمد جہانزیب احسن نے مقامی سطح پر جنگی جہاز کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ترکی اور پاکستان کے مابین گہری دوستی کی تاکید کی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 8 =

Contact Us