بالآخر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اہم وضاحت کر دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے غیر مصدقہ خبریں گردش میں تھیں کہ کورونا وائرس ایسے افراد سے بھی پھیل سکتا جن میں بظاہر اس کی علامات نہ ہوں، پر وہ وائرس سے شکار ہو چکے ہوں۔
ایسی خبروں کی وجہ سے لوگ صحت مند افراد سے بھی خوف میں مبتلا تھے، تاہم اب عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تردید کردی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ اس حوالے سے کئی سوالات سامنے آرہے تھے جن پر ہم نے دنیا بھر سے جمع شدہ اعداد و شمار کا موازنہ کیا تو بات صاف ظاہر ہوگئی ہے کہ بغیر علامات کے مریضوں کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ مرض علامت ظاہر ہونے والے مریضوں کے چھینکنے، کھانسنے یا ان کی قربت سے دوسروں میں پھیلتا ہے۔