Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد : مودی کی پراشتعال تقریر

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پر اشتعال تقریر کی اور اشاروں کنایوں میں ہندتوا کی تحریک کو آگے بڑھانے کا عندیا دیا۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی جگہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھنے سے قبل مودی نے ہنومان گڑھی مندر میں بھومی پوجن کی رسومات بھی ادا کی تھیں۔ رپورٹوں کے مطابق ایودھیا میں رام مندر 161 فٹ بلند ہو گا، اور اسکی تعمیر میں دو سال 8 ماہ لگیں گے۔

بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندر کا خاکہ

تقریب پہ خوف زدہ ہندوستانی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت سیکیورٹی نافذ کر رکھی تھی، اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ اس دوران ملک بھر میں خوف کی فضا قائم ہے، اور مشتعل ہندو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں شاہراؤں پر جتھوں کی صورت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس آج ہی کی تاریخ یعنی 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی اور رام مندر کے سنگ بنیاد کے لیے آج ہی کا دن مقرر کر کے ہندوستان کی انتظامیہ نے مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ اور ایک بار پھر ملک کے سیکولر آئین کی قلعی کھول دی ہے۔

جارحیت پسند مودی وزیراعظم بننے سے قبل رام مندر کی تعمیر کے لیے چلائی جانے والی پُر تشدد مہم میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے چاندی کی اینٹ کی رونمائی کرتے تھے اور ہندوؤں کے جذبات کو اکساتے تھے تاہم سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر انہوں نے یہ اینٹ استعمال نہیں کی تاہم اپنے منشور میں کیے وعدے وک پورا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 نومبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ مسجد کو 1992 میں بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے منہدم کردیا تھا۔ اس وقت ایل کے ایڈوانی اور دیگر رہنماؤں نے بابری مسجد کے انہدام کے لیے مہم چلائی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × one =

Contact Us