Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم، فی سیکنڈ 178 ٹیرابائٹ

انٹرنیٹ، نیٹ ورکنگ ماہرین نے آپٹیکل فائبر کے ذریعے 178 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یعنی اب 15 گیگابائٹ والی 1500 ویڈیو صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا منتقلی کا سابقہ ریکارڈ 150.3 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کا تھا جو 2018 میں جاپان میں قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ ریکارڈ اس سے تقریباً 18.5 فیصد زیادہ تیز ہے۔

اگرچہ یہ کامیابی تجرباتی اور محدود پیمانے پر حاصل کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں معمولی اور کم خرچ تبدیلی کے بعد یہ ٹیکنالوجی بڑی سہولت سے انٹرنیٹ کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتار بنا سکے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 81.46 میگابائٹ فی سیکنڈ، جبکہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 34.51 میگابائٹ فی سیکنڈ ہے۔ بطورِ مجموعی 110.9 میگابائٹ فی سیکنڈ کی ڈاؤن لوڈ رفتار کے ساتھ متحدہ عرب امارات ساری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

موبائل انٹرنیٹ میں اوسطاً 17 میگابائٹ فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ رفتار اور 11.40 میگابائٹ فی سیکنڈ اپ لوڈ رفتار کے ساتھ پاکستان کا 112 واں نمبر، جبکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ میں اوسطاً 9.40 میگابائٹ فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ رفتار اور 7.85 میگابائٹ فی سیکنڈ کی اپ لوڈ رفتار کے ساتھ 159 واں نمبر ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں سب سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی یہ نئی کامیابی کیسے حاصل کی گئی ہے؟ اس کی تمام تفصیلات ’’آئی ٹرپل ای فوٹونکس ٹیکنالوجی لیٹرز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − eleven =

Contact Us