جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شہری بائیں بازو کے رہائشی منصوبے لائیبگ34 کے دفاع میں نکالے مظاہرے کو روکنے پر پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
روسی نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق مظاہرین نے اس حکومتی ارادے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا جس کے تحت 9 اکتوبر کو بے گھر افراد کو بائیں بازو کے مقبوضہ منصوبے سے نکال دیا جائے گا، جس پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں 1500 سے 2000 افراد شریک تھے۔
لائیبگ34 بائیں بازو کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت وہ بے گھر افراد کے لیے رہائشی منصوبوں پر قبضہ کرتے ہیں، اور وہاں بے گھر افراد کو بساتے ہیں۔ منصوبہ خود کو ایک انتشار پسند مگر حقوق نسواں کا محافظ گروہ قرار دیتا ہے۔