مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں یہودی مذہبی اجتماع پر کورونا مکمل خانہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی شہری سڑکوں پر نکل آئے، جس پر صہیونی انتظامیہ نے شہریوں پر تشدد شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ صہیونی انتظامیہ نے 18 ستمبر سے مکمل خانہ بندی کر رکھی ہے۔ اور شہریوں کو مذہبی تہوار پر بھی عبادت کی اجازت نہ دی گئی تھی۔ جس پر شہری پر تشدد انداز میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھڑپوں میں درجنوں زخمی، اور دسیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقبوضہ فلسطین میں اب تک کورونا سے پونے 3 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ انتظامی اعدادوشمار کے مطابق 1719 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔