یونان کے شہر تھیسالونیکی میں تالہ بندی کے خلاف احتجاج پر تشدد ہنگامے میں بدل گیا، شہریوں کے پتھراؤ اور حملوں سے 2 پولیس افسران کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پولیس نے قانون ہاتھوں میں لینے پر 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین پولیس کی جانب سے آنسوگیس کے استعمال پر مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس پر پتھر اور رنگ پھینکے۔
واضح رہے کہ یونان میں اب تک 52 ہزار 254 افراد کووڈ19 سے متاثر ہوئے ہیں اور سرکاری اعدادوشمار مطابق 715 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔