Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

خامنہ ای اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹویٹر پر لفاظی گولہ باری: ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی لبرل جمہوریت کے زوال کی پیشن گوئی کی تو پومپیو نے چور کہہ ڈالا

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی انتخابات اور انکے نتائج پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ یہی امریکی لبرل جمہوری نظام کا حقیقی چہرہ ہے، اگلا صدر جو بھی ہو اس کے نتیجے میں امریکی سیاسی، عوامی اور اخلاقی زوال یقینی ہے۔

ایرانی قیادت کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تم نے عوام کے کروڑوں ڈالر لوٹے، تمہارے انتخابات ایک ڈھونگ ہیں، جس میں سینکڑوں لوگ مقابلہ کیے بغیر دوڑ سے باہر نکال دیے جاتے ہیں، تمہارے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ تم نے اپنا چوروں کا اقتدار بچانے کے لیے کروڑوں ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد گروہوں پر لگا دیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ انسانی تہذیب کی سب سے عظیم قوم رہے گا، اور ہم اس دن کے انتظار میں رہیں گے جب تمہاری قوم وہ دن دیکھے جس کا انہیں انتظار ہے، اور تمہیں خوب پتہ ہے کہ وہ دن کونسا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین تعلقات صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں پہلے سے بھی بدتر رہے، اور صدر ٹرمپ، صدر اوباما کی جانب سے کیے 2015 کے معاہدے سے بھی دستبردار ہو گئے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 + 14 =

Contact Us