فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تالہ بندی کے دوران اسکول کھولنے پر طلباء و اساتذہ نے مظاہرہ کیا ہے اور انکی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر حکومت احتجاج کیا ہے، مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج پر طلباء مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی، شہر میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر پتھر بھی پھینکے۔