Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کووڈ-19 سے متاثرہ شخص 6 ماہ تک دورباہ متاثر ہونے سے محفوظ رہتا ہے: نئی تحقیق

جامعہ آکسفورڈ کی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ-19 کے شکار افراد صحت یاب ہونے کے بعد کم از کم اگلے 6 ماہ تک دوبارہ حملے سے محفوظ رہتے ہیں، جس کی وجہ جسم میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کا پیدا ہو جانا بتایا جا رہا ہے، اور یہ کم از کم 6 ماہ تک کارگر رہتی ہیں۔

کووڈ-19وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے حوالے سے تحقیق میں صحت کے شعبے سے وابستہ 12 ہزار افراد نے حصہ لیا، تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد آئندہ 6 ماہ کے لیے وائرس سے محفوظ رہتے ہیں، اور یہ ایک بہترین احساس ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی زیر مطالعہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیماری سے متعلق زیادہ سے زیادہ اور درست معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

نومبر میں کی جانے والی ایک اور تحقیق میں سامنے آیا تھا کہ جب تک جسم میں اینٹی باڈیوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوتی ہے تواس دوران ٹی-سیل کی مدد سے قوت مدافعت بھرپور مزاحمت کرنے کے لیے تیار ہو چکی ہوتی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

13 + eighteen =

Contact Us